حضرت محمد ؐ  کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے؛ وفاقی وزیر نور الحق قادری کا  لنڈیکوتل میں   محفل میلاد سے خطاب

124

پشاور، 28فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل میں سالانہ محفل درود پاک و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری تھے۔  محفل میلاد کے موقع پر گزشتہ اٹھارہ مہینے کے دوران 11ارب 83کروڑ بار درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ درود پاک محفل میلاد کے شرکاء سے  خطاب  میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ علاقے میں درود شریف کے محفل کا انعقاد فخر کا مقام ہے کیونکہ درودِ پاک پڑھنے سے اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہ معاف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اللہ کے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھ کر بھیجیں تاکہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور انسان کے تمام گناہ معاف ہوسکیں اور مشکلات حل ہوں۔

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ علاقے میں اربوں بار درود پاک اصل سرمایہ ہے اس لئے تمام مسلمان اور عوام درودِ پاک کثرت سے پڑھیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد