حکومت  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے: ملک امین اسلم

87

حسن ابدال،03 فروری( اے پی پی): وزیر اعظم  کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، حکومت کی کوشش  ہے  کہ مہنگائی کو کنٹرول  کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے  حضرو شہر میں گیس کے کم پریشر کے لئے نئی بچھائی گئی پائپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ، اس علاقہ میں گیس کے پریشر کا مسئلہ تھا اسے ہم  نے حل کر دیا  ہے۔ انہوں   نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت بھی چور ڈاکووں کو نہیں چھوڑے گا، قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر دم لے گا، آپ ان کا ساتھ دیں۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ  عوام کی طاقت بہت بڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  میں نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ہر  شخص بلاروک ٹوک اپنا مسئلہ بیان کر کے حل کروا سکتا  ہے ، میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔