دیپالپور؛کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسٹنٹ کمشنر  کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

62

دیپالپور،05فروری(اے پی پی): کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسٹنٹ کمشنر  رانا اورنگزیب کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر مدینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

  ریلی میں تحصیل انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ریلی کشمیر بنے گا پاکستان اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کےنعروں سے گونج اٹھی۔

ریلی سے خطاب میں اسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا اصل کھیل تو اب شروع ہو گا،  کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے اور ہماری شہ رگ ہے۔

 ریلی کے اختتام پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیر بھائیوں کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی