یوم یکجہتی کشمیر پر ملتان میں  کرکٹ میچ کا انعقاد

148

 ملتان، 05 فروری )اے پی پی ):ڈسڑکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں  کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر  میں فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی  پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ندیم قریشی،   اے سی سٹی عابدہ فرید اور  سماجی رہنما عظیم قریشی تھے۔

 منعقدہ تقریب سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ندیم قریشی نے کہا کہ انڈیا نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک مسلم دشمنی میں کشمیر کی مظلوم عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہا کر رکھی ہے، ان مظلوموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہم ہر سال اس دن کو مناتے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہترین طریقے سے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی عمران خان کی قیادت میں ہی کشمیر جلد از جلد آزاد ہوجائے گا۔

 اے سی عابدہ فرید نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر یہ باور کرانا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔

  فیسٹول میچ میں ملتان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے  200رنز بنائے، جس کے جواب میں  ملتان وائٹ 141رنز بنا سکی  مین آف دی میچ حافظ عثمان عربی قرار پائے۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔