سابق فاسٹ باؤلر عمر گل مظفرآباد ٹائیگرز کے کوچ مقرر

190

اسلام آباد، 11 فروری ( اے پی پی)؛ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کشمیر پریمیئر لیگ کی فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے کوچ مقرر ہوگئے، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر لیگ سے لوکل ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور انشاء اللہ یہ ٹیلنٹ قومی سطح تک پروان چڑھے گا۔

چئیرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی سے ملاقات کے دوران عمر گل نے ٹیم کو ایونٹ فاتح بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں ٹیم کمبنیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئ۔عمر گل کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ڈرافٹ میں اچھی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔

انہوں نے کرکٹ فینز سے اپیل کی کہ آپ سب مظفرآباد ٹائیگرز کو سپورٹ کریں۔  مظفرآباد ٹائیگرز کے کوچ عمر گل کا کہنا تھا کشمیر لیگ سے لوکل ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔