سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے چھٹے دن میں  پہلا میچ مدینہ ظفر جیت گئی

185

ملتان، 16 فروری ( اےپی پی): سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آج چھٹا دن ہے جس میں آٹھ میچز کھیلے گئے، جس میں پہلا میچ مدینہ ظفر اور جولینہ دولتینہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ مدینہ ظفر نے جیت لیا۔ دوسرا میچ طیب اسلم اور ڈیوڈ بیلرجن کے درمیان ہوا جو کہ طیب اسلم نے جیت لیا۔ تیسرا میچ اینا سرمی اور تبا تغوی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ اینا سرمی نے جیتا۔ چوتھا میچ کرس بنی اور ڈی مٹری سٹنمین کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ڈی مٹری سٹنمین نے جیت لیا۔ جب کہ باقی میچز کا سلسلہ ابھی جاری ہےکمشنر ملتان جاوید اختر محمود آج کے مہمان خصوصی ہیں۔