عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

110

کوئٹہ16 فروری(اے پی پی):  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگواور آئی جی بلوچستان محمد طاہر راے نے ملاقات کی _ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کے علاوہ سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے یکجہتی اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، پولیس نے جان کا نذرانہ پیش کرکے صوبے میں خاص طور پر بلوچستان میں امن بحال کیا ۔