سکھر :پریس کلب کو کورونا اور دیگر جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے وائٹ واش کا سلسلہ شروع

96

سکھر،22 فروری ( اے پی پی ): سکھر پریس کلب کو کورونا اور دیگر جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے وائٹ واش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔پیر کو ہفتہ صفائی مہم کے تحت سکھرپریس کلب میں صفائی ستھرائی اور وائٹ واش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

صحافی برادری کے روح رواں لالا اسد پٹھان کی ہدایات پر پریس کلب میں سپرے کرایا گیا، غیر سرکاری تنظیم ایکٹڈ کے زیر نگرانی سپرے کا کام شروع ہوا، پریس کلب کے تمام دفاتر، شعبہ جات اور اندرونی و بیرونی حصوں میں سپرے کیا گیا۔

 پریس کلب سکھر کے جوائنٹ سیکریٹری لالا شہباز پٹھان، سکھر یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جواد شاہ، کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ کے بخش علی پھلپوٹو نے سپرے مہم کا جائزہ لیا۔