سکھر: پولیس کی  چوری، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائیاں،10 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

65

سکھر،25 فروری ( اے پی پی ): پولیس کی موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائیاں، گینگ کے دو کارندے گرفتار، 10 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ، اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں تھانہ کندھرا ، سائیٹ، نیوپنڈ، صالح یٹ سے چوری کی گئی تھیں جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ موٹر سائیکل مالکان نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کاشکریہ ادا کیا ہے۔