سکھر: ہیلتھ سٹاف کو کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا

76

سکھر،18 فروری ( اے پی پی ): سکھر میں کرونا سے بچاﺅ کے لئے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کو ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں ہیلتھ سٹاف کو کرونا ویکسین لگائی گئی ۔  غلام محمد میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی کو کرونا ویکسین لگا ئی گئی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سکھر کے لئے ویکسین کے 2500 ڈوز فراہم کیے ہیں۔