کپاس کے نئے بیچ کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی؛گورنر پنجاب

95

لاہور، 18فروری(اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کپاس کے نئے بیچ کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی،وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے کپاس کے کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہیں۔

 گورنر ہاؤس لاہور میں  ایگریکلچر کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے جد ید ٹیکنالوجی کو استعمال کر نے کیلئے سفارشات تیار کی گئی۔چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ، جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔

گور نر پنجاب نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ شروع کر ے گی۔

اس موقع پر چیئر مین سی پیک اتھارٹیلیفٹیننٹ جنر ل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چائنہ سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگری کلچر اتاشی کی تقرری کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ایگری کلچرکے شعبے میں بھی بھر پور کام کیا جائے گا،کپاس کاشت کر نیوالوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کا منصوبے شروع کیا جارہا ہے ۔

اجلاس کے دوران وزیر خوراک فخر امام نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت حسنین جہانیاں گردیزی سمیت وفاقی اور صوبائی افسران بھی شر یک تھے۔