کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی قریب ہے ، جلد ہی کشمیر بنے گا پاکستان: ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد

59

پشاور، 5فروری(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رئیگاں نہیں جائینگی، انہیں انکی جدوجہد کا ثمر ملے گا اور اسی جدوجہدِ آزادی کا ثمر قریب ہے اور جلد ہی کشمیر بنے گا پاکستان۔

جمعہ  کو یہاں یوم کشمیر کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں، کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے صوبے بھر میں قائم سٹیشنز میں یوم کشمیر منایا جائیگا اور اس حوالے سے واک اور پرچم کشی کی تقریبات تمام سٹیشنز پر منعقد ہو رہی ہیں۔