صوابی؛ بوقو جھنڈا، وادی کنڈاو اور پابینئی کے علاقوں  کیلئے  سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

88

صوابی،27 فروری(اے پی پی ):بوقو جھنڈا، وادی کنڈاو اور پابینئی کے علاقوں کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا،سوئی گیس کے اس منصوبے پر تقریباً 44کروڑ روپے لاگت آئےگی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی کے عہدے داروں کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی و ایم این اے  عثمان خان ترکئی اور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے رنگیز خان اور ایم پی اے عاقب اللہ ، ایم پی اے کریم خان، ضلعی صدر انور حقدار، ضلعی جنرل سیکرٹری میجر فدا حسین اور تحصیل صوابی کے صدر عطاء اللہ خان نے شرکت کی۔

عوام نے گیس منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت کا اور خصوصاً سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی /جواد/حامد