قومی ہیرو علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اتھلیٹ راشد نسیم نے 2 نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دئیے

103

اسلام آباد،14فروری(اے پی پی): اتھلیٹ راشد نسیم نے قومی ہیرو علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 2 نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دئیے۔

پہلے ریکارڈ میں راشد نسیم نے چائنہ کے کنگفو ماسٹر xie desheng کا ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14  تاش کے پتوں کو نن چکو سے بوتل کو گراۓ بغیر نکالنے کا توڑ کر  بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

 دوسرے ریکارڈ میں 334  مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوۓ تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا اور اس  ریکارڈ کو تاریخ  کا سب سے بہتر  ریکارڈ کی فہرست میں شامل کیا، یہ ریکارڈ سلووکیہ کے  پاول ٹروسو نے بنایا تھا۔