وزیر اعلیٰ  سردار عثمان بزدار کی سابق صوبائی وزیر ملک اقبال مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے انکے آبائی قصبہ کماند آمد

103

بورےوالا، 14فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال مرحوم کی فاتحہ خوانی کے لئے انکے آبائی قصبہ کماند پہنچے۔  فاتحہ خوانی کے بعد بورے والا کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم کی قیادت میں سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سردار ظہور احمد ڈوگر اور راؤ عزیز الرحمان نے وزیر اعلیٰ سےملاقات کی۔

 ملاقات میں رانا طاہر کریم نے بائی پاس روڈ، پی آئی لنک پل کی تعمیر اورٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں نئے کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے  انکی دعوت پر جلد بورے والا آنے کی دعوت بھی قبول کر لی اور ان منصوبوں کی تعمیر کا باقاعدہ اعلان بورے والا آکر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔