مظفرگڑھ ، 05 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کا سفاری پارک کا دورہ۔پارک میں جاری تعمیراتی و تزئن و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پارک میں مسجد تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
سفاری پارک میں جاری کام کی جانچ پڑتال کے لئے ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب اور چیف افیسر عثمان سرویا کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا۔جہاں انہیں پارک میں جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری تمام امور کو جلد مکمل کرتے ہوئے پارک میں مسجد کی تعمیر کے بھی احکامات جاری کئے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز نور پارک سے ملحقہ گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے تلیری پل پر نئی لگنے والے سٹریٹ لائٹس کا بھی جائزہ لیا اور اس پل کی خوبصورتی کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ کی دی جانی والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں نئی تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجود وسائل میں شہر کی خوبصورتی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہر کی خوبصورتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانی والی تمام تر کاوشوں میں تمام شہری مثبت کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے شہر کی خوبصورتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہر کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ پارکس کی تذئن و آرائش اور پُر فضا ماحول انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے تاہم فیاض پارک کیساتھ سفاری پارک کو جلد مکمل کیا جائے گا











