ملتان؛آر پی او سید خرم علی کا زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

156

ملتان، 20 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی آئی جی حسن رضا نے بریفننگ بھی دی۔

آر پی او نے  ڈولفن فورس ہیڈ کوارٹر منصوبے کا بھی معائنہ کیا  اور کہا کہ ڈولفن فورس ہیڈ کوارٹر منصوبے کے لیے درکار فنڈ جلد لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس منصوبہ کی تکمیل کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے درکار ہیں، کمپلیکس میں دو ایس پی آفس کی عمارات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 آر پی او نے کہا دو تھانوں کی عمارات بھی کمپلیکس میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور کمپلیکس میں پولیس ویلفیئر ہسپتال کی منصوبہ بندی  بھی شامل ہے۔

 سید خرم علی نے کہا کہ پولیس ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی تعمیر کی بھی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے فنڈزکے لیے حکومت کو تحریر کیا ہے۔