کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں سکھرمیں دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد

245

سکھر۔20 فروری ( اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک دوستانہ میچ منعقد کروایا گیا جس کے مہمان خاص ممبر صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ تھے۔ قائد اعظم الیون اور علامہ اقبال الیون کے درمیان ہونے والا میچ جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم مہمان ہونے کے ناتے قائد اعظم الیون کو فاتح کی ٹرافی دی گئی۔

میچ کے بعد ایم پی اے سید فرخ شاہ کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ انڈر 12 ہاکی اکیڈمی میں کے کھلاڑی بچوں میں ہاکی تقسیم کی گئی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن عارف محمود بھی موجود تھے۔

سید فرخ شاہ نے کہا کہ ہم سکھر ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہیں اس قسم کے پروگرام آئندہ بھی کرانے چاہیے ہمارا مکمل تعاون سکھر ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہے۔میچ کو دیکھنے کے لئے سینئر کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی کی کثیر تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر ہاکی کے سینئر کھلاڑیوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔