ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن  بیورو کا ریسکیو آپریشن،6 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے

99

ملتان،17 فروری (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے6 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ معراج، 11 سالہ وسیم، 11 سالہ عتیق، 11 سالہ پشیم زاہد، 5 سالہ سربلند، 7 سالہ سمیع اللہ شامل ہیں۔ بچوں کو چوک گھنٹہ گھر، بوسن روڈ، بی زیڈ یو چوک، قلعہ قاسم باغ سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے جن کے  لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔