ملتان؛ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  اجلاس نےچک قصبہ بلوچ تا قصبہ اڈا  سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی

75

ملتان، 17 فروری(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا

 اجلاس میں چک قصبہ بلوچ تا قصبہ اڈا  سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

 کمشنر نے تعمیراتی کاموں کا ایک فیصد بجٹ پی ایچ اے کو دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ عوام کے پیسے کی پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی۔انہوں نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل   کی ہدایت بھی کی ۔

 ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بھی شریک ہوئے اور اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔