ملتان؛ انٹرنیشل بلوچستان سکواش لیگ اور ساوتھ پنجاب سکواش لیگ کی تیاریاں جاری

151

ملتان، 06فروری (اے پی پی ):انٹرنیشل بلوچستان  سکواش لیگ اور ساوتھ پنجاب سکواش لیگ کی تیاریاں زور پکڑ گئیں ہیں،ملتان میں ہونے والی انٹرنیشنل سکواش لیگ میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ملتان سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کو پاسز جاری کرنے کے لئے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے،تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کو سکواش لیگ سے محظوظ ہونے کے لئے بھی پاس جاری کئے جائیں گے۔

دوسری طرف صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی اتوار کی چھٹی بھی کینسل کردی گئی ہے اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے چھٹی کی منسوخی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے شہر کا دورہ کیا اورمختلف شاہراہوں پر صفائی کی صورت حال کو چیک کیا۔انہوں نےویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر آپریشنز دادو مکی کے ہمراہ دمدمہ کا بھی دورہ  کیا جب کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور چوک گھنٹہ گھر کی خصوصی صفائی اور سجاوٹ بارے پلان کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔