ملتان؛ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف محکمہ زراعت کے چھاپوں کی ڈیٹا ویریفکیشن کمیٹی تشکیل

78

ملتان، 27 فروری (اے پی پی):کمشنر  جاوید اختر محمود نے یوریا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف محکمہ زراعت کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ کے چھاپوں کی ڈیٹا ویریفکیشن کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی سکروٹنی کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کمیٹی کی سفارشات سیکرٹری زراعت کو بھجوائے جائیں گی۔

 کمشنر نے کہا کہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور  زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور کسان ہمارا دل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان فصل نہ اگائے تو شہر آباد کیسے رہیں گے ۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کسانوں کی خوشحالی بارے سنجیدہ ہیں، محکمہ زراعت حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ رویہ اپنائے۔