جیکب آباد؛ امن امان کو قائم رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی  فورسز کا مشترکہ فلیگ مارچ

79

جیکب آباد، 27 فروری(اے پی پی ):امن امان کو قائم رکھنے کے لیے ایس ایس پی محمد طارق نواز،ڈی ایس آر رینجرز ممتاز احمد کی سربراہی میں فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا جو سب ڈویزن سٹی اور صدر کے مختلف علاقوں اسپیشل فورس روڈ، افضل خان کوسو روڈ، سومرا شاخ روڈ، نور واھ، ٹھل روڈ،شکارپور روڈ سمیت شہباز ائیر بیس کے گردوالے علاقوں سے ہوتا ہوا 15 مددگار بیس پر اختتام پذیر ہوا۔

ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور  شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع جیکب آباد کی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔