ملتان؛ غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف گرینڈ آپریشن ،12 یونٹس ضبط کر لئے گئے

99

ملتان، 19فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ملتان شہر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران پٹرول پمپس کے12 یونٹس ضبط کر لئے گئے ہیں اور پٹرول پمپس مالکان  کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کیخلاف تھانہ شمس آباد اور مظفر آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

آپریشن کے دوران دو پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر پٹرول پمپس مالکان سول ڈیفنس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہو گئے ہیں۔

 آپریشن پاک گیٹ،لوہا مارکیٹ اور مظفر آباد کے ایریا میں کیا گیا ہے، آپرہشن کی قیادت سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان نے کی۔