پاراچنار،19فروری(اے پی پی): ضلع کرم کے این اے 45میں ضمنی الیکشن کےلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، حلقےمیں 3 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا جن میں پی ٹی آئی کے فخر زمان،جمعیت علماء اسلام ف کے ملک جمیل چمکنی اور آزاد امیدوار سید جمال بابائے کرم کے درمیان میدان میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔











