ملتان؛ گرافروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع،4 ناجائز منافع خوروں  کو   گرفتار کر لیا  گیا

186

ملتان، 09فروری )اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنیکی کوششیں جاری  ہیں  ، ضلع کے مختلف ایریاز میں گرافروشوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس کا کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران4 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

 کریک ڈاون کے دوران گرانفروشوں پر1 لاکھ9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،پرائس چیکنگ کے دوران12سو دکانوں پر قیمتوں کی پڑتال کی گئی، 100 سے زائد دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے ۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے اے اے مارٹ شاہ رکن عالم کالونی کے مالک کو20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ اے سی سٹی عابدہ فریدنے5ہزار روپے،اے سی صدر آبگینے خان نے6ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ  سب رجسٹرار احمد نوید بلوچ نے مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں کو7ہزار جرمانہ عائد  کیا۔

اے سی شجاع آباد محمد زبیر نے زائد قیمت پر سبزی فروخت کرنیوالوں کو 15ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور اے سی جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے اشیائے ضروریہ کے زائد نرخ وصول کرنے پر دکانداروں پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔