ملتان: ڈویژن ماس ریسلنگ ریفری اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد

170

ملتان، 11 فروری (اے پی پی ): ماس ریسلنگ فیڈریشنن  کی جانب سے ریفری اور کوچنگ کورس اور ٹریننگ کا فٹبال سپورٹس گراؤنڈ میں انعقاد کیا گیا۔

 یہ پروگرام جنوبی پنجاب میں پہلی بار کرایا گیا جس میں تین سو سے زائد  افراد  جو کہ ماس ریسلنگ میں دلچسپی رکھتے تھے ،اپنی اپنی رجسٹریشن کرائی اور اس ٹریننگ کا حصہ بنے ۔

ماس ریسلنگ جسمانی اور روحانی تربیت کا خصوصی فلسفہ ہے۔ ماس ریسلنگ ساکھا (SAKHA) روس کی ایک ریاست ہے جس کا دارالخلافہ یاکوتیا (YAKUSK) ہے۔

 اس کھیل کو روایتی کھیل بھی کہتے ہیں جو پاکستان میں بڑی تیزی سے مشہور ہورہا ہے جس کے لیے پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشنن کے صدر نواب فرقان نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کے ملکر اس ٹریننگ کا انعقاد کیااور کہا کہ آنے وقت میں اس طرح کی ٹریننگ اور بھی کرائی جائیں گی ۔

اس کے علاوہ   بین الاقوامی  کھلاڑیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور ماس ریسلنگ میں شامل افراد کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی دی گئی۔