وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید ن کی زیرصدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا اجلاس

89

لاہور،11جنوری (اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ پنجاب  میاں محمودالرشید   کی  زیر صدارت  پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کا  اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران مختلف اضلاع میں پھاٹا کے زیرانتظام ترقیاتی سکیموں کی منظوری سے   متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پھاٹا نے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی اور کئی فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

صوبائی  وزیر نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے ضروری قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب کابینہ نے افورڈ ایبل پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز  2020 ء کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے جوائنٹ وینچر رولز کی منظوری بھی دے دی ہے،  ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہیں، ہاؤسنگ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاگیا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب  میاں محمودالرشید   نے کہا   کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہےجبکہ پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ جائنٹ وینچر کے تحت پراجیکٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اس کے علاوہ   پھاٹا میں بلڈرز اور ڈویلپرز کی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔