کراچی ، 05 فروری(اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جسطرح عالمی فورم پر کشمیری جدو جہد کیلئے آواز بلند کی ہے، پچھلے ستر سالوں میں اس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش نہیں کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوم َ یکجہتی ِ کشمیر کی مناسبت سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے کشمیر یکجہتی کانفرنس کے موقع پر کیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ سال سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے اور جو ظلم بھارت مقبوضہ کشمیر میں رواں رکھا ہوا ہے تاریخ میں اُسکی مثال نہیں ملتی ،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں زبانی کلامی باتیں کرنے کے بجائے عملی کام کرنا ہوگا۔
کانفرنس کے شرکاءمیں حاجی رفیق پردیسی چیئر مین ورلڈ کشمیر فورم ، انور منصور سیکٹری جنرل ورلڈ کشمیر فورم، ایم این اے آفتا ب صدیقی ،رضوان جعفر چیئر مین یوتھ پارلیمنٹ ، مرزا اختیا ر بیگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شا مل تھے ۔