میرپورخاص ؛آل پرائیوٹ  اسکولز منیجمنٹ  ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے  تقریب کا انعقاد

107

میرپورخاص،  04  فروری(اے پی پی ):آل پرائیوٹ  اسکولز منیجمنٹ   ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سینکڑوں پرائیوٹ اسکولز کے  طالب علموں   نے بھرپور شرکت کی۔ طالب علموں نے اپنی تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے  آزادی مقبوضہ کشمیر کے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی سید عطا اللہ شاہ بخاری تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محمد خان کھٹی اسٹنٹ کمشنر عبدالرزاق خاصخیلی ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز غلام نبی چندیجہ، صدر ملک ویلفئر و دیگر شامل تھے۔

 مقررین نے عالمی طاقتوں کو کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف بھرپورکارروائی  کا مطالبہ کیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو بھارت سے مکمل بائیکاٹ   کے ذریعے  ایک صف میں کھڑے ہوکر کشمیری مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

 مہمان خصوصی سید عطا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ نریندر مودی کی متصبانہ پالیسی کی بھرپور مذمت کررہی ہے اب وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ  کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے اپسما کی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد پر تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اپسما کے ریجنل صدر فیصل خانزئی نے تمام معزرین شہر اور تمام اساتزہ و طالب کی جزبہ حب الوطنی کو موجودہ تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا ۔ پروگرام کے آخر میں تقاریر اور ٹیبلوز میں حصہ لینے والے شرکاء میں مہماناں گرامی نے یادگاری شیلڈز تقسیم کئے ۔