وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

90

لاہور،5 فروری(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے،عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

جمعہ کو یہاں  گورنر ہاؤس میں  یوم کشمیر کی مناسبت سے  منعقدہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ کہ پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور کشمیریوں کو اللہ تعالیٰ سرخرو کریں گے۔

اس موقع پر  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپنے بھائیوں اور بیٹے کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ۔کشمیریوں نے شہہ رگ کو بچانے کے لیے بہت سی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو سلام پیش کرتے یہ قربانیا ں ضرور رنگ لائیں گی۔کشمیر کی جو لڑائی ہے اس کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے۔

 چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر ہے انہوں نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بہت اچھے طریقے سے لڑا ہے۔انہوں نے مزید  کہاہ کہ مودی انڈیا میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کر رہا مودی نے کشمیر کو جہنم بنادیا ہے۔دنیا کے ہر کونے میں یہ بات پہنچانی کہ مودی نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔