وزیرسماجی بہبود یاورعباس بخاری کی زیرصدارتدارالامان لاہور کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس

108

لاہور، 23 فروری (اے پی پی)وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری کی زیرصدارت دارالامان لاہور کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر پنجاب حسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل شاہد نیاز نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر سماجی بہبود کو دارالامان لاہور کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود یاور عباس بخاری نے کہا کہ دارالامان مشکل کا شکار خواتین کا سہارا ہے، مثالی خدمات دی جائیں،تشدد زدہ خواتین کو رہائش، علاج اور نفسیاتی کونسلنگ دی جاتی ہے۔انہعں نے کہا کہ معاشرتی ظلم کا شکار خواتین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے،۔صوبائی وزیر نے ایڈوائزری کونسل کے ٹی او آرز تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت اور کہا کہ دارالامان لاہور کی تزئین نو کے کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے، ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کرنا ہوگی ۔دارالامان ہائے کے معاملات میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی جائیں گی،دارالامان آنے والی خواتین کو زیادہ بااعتماد انداز میں واپس جانا چاہیئے۔