حسن ابدال، 10 فروری ( اے پی پی) معاون خصوصی برائے وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ھم آپکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رھے ھیں پینے کا صاف پانی آپکی بنیادی ضرورت تھی کیونکہ لوگ بیماریوں میں مبتلا ھو رھے تھے۔ یہ بات انھوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ شینکہ اور بہبودی کی افتتاحی تقریب کے بعد عوام سے خطاب کرتے ھوئے کہی انھوں نے کہا کہ صاف پانی پینے سے آپ موذی امراض سے نہ صرف بچ پائیں گے بلکہ آپ مکمل صحت مند رھیں گے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آپ کے مسائل سے باخبر ھے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ھے میری کوشش ھے کہ آپکے مسائل جلد حل ھوں میرے دروازے ھمیشہ ھی آپکے کھلے ھیں کسی کا بھی کوئی مسئلہ ھو میرے نوٹس میں لائے میں اولین فرصت میں انھیں حل کروں گا۔











