وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

74

ملتان23فروری2021وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔

سیمینار و ٹریننگ ورکشاپ میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی شریکِ ہوئیں ڈاکٹر عصمت ناز،ڈاکٹر کاشف فراز،فوزیہ عرفان،ڈاکٹر شاہینہ کریم،سماجی شخصیات اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور کہا وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے کثیر المقاصد نصب العین پر عمل کرکے خواتین کو ہر فیلڈ میں رہنمائی فراہم کر رہا ہےعنبرین رضا نے کہا پنجاب وومن ورکنگ ہیلتھ اتھارٹی کا قانون لا رہے ہیں جس سے خواتین کو مزید سہولیات میسر ہونگی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ ہراسمنٹ کا خاتمہ، وراثت،کوویڈ،نکاح،تعلیمی اداروں میں داخلے،رہائش،چائلڈ میرج،ملازمتوں کا کوٹہ،وراثت بارے رہنمائی ہماری پہچان ہے اور کہا طالبات اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں،ہر ممکن سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے عبنرین رضا نے کہا کہ دختران پاکستان سیمینار کا ملک بھر میں انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے ڈاکٹر عصمت ناز نے کہا

خواتین معاشرے کی تقدیر بدل سکتی ہیں صلاحیتوں کو ضرور منوائیں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم نے کہا حکومت پنجاب کے خواتین کی ترقی بارے اقدامات قابل تحسین ہیں ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا قیام پاکستان میں ملتان کی خواتین کی خدمات قابل قدر ہیں اور کہا

پیام پاکستان کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو بھی امن کی تلقین کی جارہی ہے ڈاکٹر انجیلا نوید نے کہا طالبات وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن سے ہر قسم کی گائیڈ لائنز کے سکتی ہیں ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ تعلیمی سلسلہ کے دوران سٹریس کا خاتمہ ہماری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ طالبات ادھورے خواب پورے کرنے کے لیے ٹیشن فری ماحول کی طرف مائل ہوں اور کہا مثبت نفسیاتی ٹیکنیکس سے آگاہی وقت کا تقاضا ہے۔