سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جوائنٹ پریس کانفرنس سے خطاب

63

کراچی 23، فروری (اے پی پی) :،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جوائنٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائی و گرفتاری کے خلاف قرارداد جمع کروائی ہے اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن جاری کروانے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے فوری طور پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا جائے موجودہ سندھ حکومت کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے جمہوری لباس میں آمرانہ طرز عمل بے نقاب ہو چکا ہے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کے مشکور ہیں کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے حلیم عادل شیخ کے ساتھ جیل میں ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں ہم اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کر چکے ہیں ہم سندھ اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اس معاملے کی تحقیقات کرے کہ کیسے ایک منتخب نمائندے کو دہشت گردی کے کیس میں پھنسایا گیا ہمارے کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے ہمیں آئی جی سندھ پر اعتماد نہیں رہا ہے ہم سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے ہم ان غنڈہ گردیوں سے گھبرانے والے نہیں ہم آواز بھی اٹھاتے رہیں گے اور میدان میں موجود رہیں گے ۔