کوہ پیمائی سے متعلق جامع پالیسی بنائے تاکہ اس سے منسلک افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مربوط طریقہ کار وضح کیا جاسکے: وزیراعلی

78

گلگت،23فروری (اے پی پی )؛وزیراعلی خالد خورشید خان کی زیر صدارت قومی ہیرو علی سدپارہ کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے  کے لئے گلگت بلتستان کابینہ کا خصوصی  اجلاس ہوا جس میں  قومی ہیرو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  اس دوران گلگت بلتستان  اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی  کی۔ خصوصی اجلاس میں کابینہ نے قومی ہیرو اور ان کے خاندان کیلئے 30  لاکھ روپے کی مالی معاونت ،علی سدپارہ کے نام سے منسوب کوہ پیمائی کے سکول کا قیام ،ساجد سدپارہ کو مناسب و باوقار سرکاری نوکری کی اوراس کیساتھ  علی سدپارہ کو اعلی سول  ایوارڈ کیلئے سفارش کی ہے ۔ وزیراعلی و  کابینہ نے محکمہ سیاحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کوہ پیمائی سے متعلق جامع پالیسی بنائے تاکہ اس سے منسلک افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مربوط طریقہ کار وضح کیا جاسکے۔