وہاڑی؛ڈپٹی کمشنر  مبین الہٰی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ، طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا

101

وہاڑی،15فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر  مبین الہی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی بارے مریضوں سے دریافت کیا۔

 ڈی سی وہاڑی نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ادویات کے سٹور کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور سٹور میں موجود ادویات کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی کوہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پر پولیس خدمت مرکز کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کی ڈیوٹی لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ ہسپتال سے مریضوں کو شفٹ کرنے کے لئے ہمہ وقت ریسکیو ایمبولینس کی سہولت یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومتی وسائل کا شفاف انداز میں استعمال اور اس میں چیک اینڈ بیلنس کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔