رحیم یار خان؛سرکاری و نجی اراضی پر قابضین کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری،462ایکڑ43کنال108مرلے زمین واگزار کرا لی گئی

85

رحیم یار خان،15فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری و نجی اراضی پر قابضین کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے462ایکڑ43کنال108مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرا لی ہے،جس  کی مالیت90کروڑ سے زائد ہے۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے قابضین کیخلاف کریک ڈاﺅن بارے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں54غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی کنٹرول روم پر موصول شہریوں کی شکایات پر نجی ملکیت35ایکڑ 9مرلے زمین واگزار کرائی گئی ہے، شہریوں کی زمین قابضین سے واگزار کروا کر حقیقی وارثین کے حوالے کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری و نجی اراضی پر قابضین کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، سرکاری ونجی اراضی اور املاک پر قابضین کے خلاف جاری آپریشن میں محکمہ مال، پولیس اور متعلقہ بلدیاتی ادارے شامل ہیں۔