ٹوبہ ٹیک سنگھ، 05 فروری(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے،کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے جنیوا میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز بلند کی گئی ۔
ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آج کے دن تقریبات کا مقصد جہدوجہد آزادی کشمیر کے لئے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے۔
سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء نے پاکستان، کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔