پاراچنار؛ڈال میں  گھر میں آگ لگنے سے تین کمرے خاکستر، خاتون اور  بچے زخمی

103

پاراچنار،28فروری(اے پی پی):اپر کرم کے علاقے ڈال میں ایک گھر میں آگ لگنے سے تین کمرے مکمل طور پر خاکستر جبکہ خاتون اور  بچے زخمی ہو گئے ہیں ،جنہیں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور مزید کمروں کو نقصان سے بچایا، عینی شاہدین کے مطابق گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے  اچانک آگ بھڑک اٹھی۔