پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل سے کام کرنے والے ایماندار و مخلص اہلکاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے: ڈاکٹر امجد علی

128

پشاور، 23فروری(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔ اعلٰی صوباٸی قیادت ملازمین کے سروس سٹرکچر، قواعد و ضوابط کیلیۓ واضح پالیسی و قانون سازی، زیر التوا ٕ ترقیوں اور پینشن مساٸل سمیت ان کو سہولیات دینے کیلیۓ ٹھوس و سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوباٸی وزیرِ ہاٶسنگ نے منگل  کے روز آل پاکستان کلرک ایسوسیشن پراٶنشل ہاٶسنگ اتھارٹی تنظیم کے نو منتخب صدر و کابینہ ارکان کے حلف برداری تقریب کے موقع پر کیا۔

صوباٸی وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پراٶنشل ہاٶسنگ اتھارٹی تنظیم کے نو منتخب صدر و کابینہ ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوۓ ان سے ان کے مساٸل و مشکلات حل کرنے اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاٶن جاری رکھنے کی یقین دہانی کراٸی۔ انہوں نے ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فراٸض کی انجام دہی میں کسی قسم کا کوٸی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ جب ہر شخص اپنے فرائض ادا کرے گا تو دوسروں کے حقوق بھی خود بخود ادا ہوں گے۔

پراٶنشل ہاٶسنگ اتھارٹی تنظیم کے نو منتخب عہدیداران نے بھی صوباٸی وزیر ہاٶسنگ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے، پراٶنشل ہاٶسنگ اتھارٹی کی ذمہ داریاں و فراٸض مقدم رکھنے اور ملازمین کے حقوق کیلیۓ اواز اٹھانے کا بھی عہد کیا۔

اس موقع پر وزیر ہاٶسنگ کا کہنا تھا کہ صوباٸی حکومت وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام ملازمین کو برابر حقوق دلوانے اور سماجی انصاف کی فراہمی کیلیۓ تمام تر وساٸل بروۓ کار لارہی ہے۔

حلف برداری تقریب میں ایپکا پی ایچ اے صدر عرفان بشیر، ناٸب صدر محمد ادریس، جنرل سیکرٹری عبدالحسیب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد، فنانس سیکرٹری اختر خان اور پریس سیکرٹری شہزاد حسین کے علاوہ پراٶنشل ہاٶسنگ اتھارٹی کے انتظامی افسران عمران وزیر، شہزادہ بحرام اور امان الحق بھی شریک ہوئے۔