راولپنڈی،10فروری (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا جہاں پر انھیں مختلف سہولیات کی ترقی اور موجودہ بنیادی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریف کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ درجہ کی سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں کارکردگی اور عزم کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے متنوع آلات کی ترقی اور بحالی کے پروگرام اور ون ونڈو آپریشن کے تصور کو سراہا۔
قبل ازیں آرمی چیف پہنچے تو چیف آف لاجسٹک پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اورکوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے کیا۔











