مظفرگڑھ؛فوڈسیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والا سرغنہ گروہ گرفتار

70

 

مظفرگڑھ، 11فروری (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اہم کارروائی  کرتے  ہوئے  مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ  کو  گرفتار  کر لیا ہے ۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق  ڈیری سیفٹی ٹیم نے قریشی چوک پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ہزاروں لٹر مضرصحت دودھ تلف کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی نمبر MNS-2019 اور KM-3235 میں موجود دودھ کے معیار کو چیک کیا تو سی ڈی آر ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر دونوں گاڑیوں میں موجود 4ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دودھ بنیادی غذا ہے اور اس میں ملاوٹ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں، ملاوٹی دودھ کا  استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔