پشاور؛ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان  کا  سبزی  اور  پھل  منڈی کا دورہ ، بولی کے عمل کی نگرانی کی

59

پشاور، 26فروری(اے پی پی): ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے سبزی منڈی اور پھل منڈی کا  دورہ کیا اور منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے بولی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کروایا تاکہ مصنوعی گرانفروشی پر قابو پایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا اور کہا کہ مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔