پشین؛ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرپر ریلی نکالی گئی

57

پشین،05 فروری(اے پی پی ):ملک دیگر حصوں کی طرح پشین میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں شریک تھیں۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد،  و پولیس انتظامیہ سمیت مقامی محکموں کے ضلعی افسران و اہلکاروں، مقامی صحافیوں، اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اور  اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

جماعت  اسلامی پشین کے زیر اہتمام بھی  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ،ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے انڈیا کے ظالم خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے مظلوم کشمیر عوام پر مظالم کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

 اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔