ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان؛ وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی

56

کوئٹہ،05فروری (اے پی پی):بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نےکشمیریوں کی طرح ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ“ کشمیر بنے گا پاکستان”۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

یوم  یکجہتی  کشمیر  کے  موقع پر  اپنے  پیغام میں  بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرکے لاکھوں کشمیریوں کو محبوس کر رکھاہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیریوں کے ساتھ ہیں ملک کا چپہ چپہ بھارتی مظالم پر سراپائے احتجاج ہے، بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے دکھوں میں شریک ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بلوچستان سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔