پنڈی بھٹیاں؛تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم  یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ریکی نکالی گئی

46

پنڈی بھٹیاں، 05فروری(اے پی پی):تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم  یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ریکی نکالی گئی،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس نے کی،ریلی میں ریسکیو 1122 ،پولیس اور شہریوں نے شرکت کی۔

 ریلی ٹی ایم اے آفس سے مین بازار تک نکالی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر واثق عباسی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر ی ہماری شہ رگ کو بچانے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔