ژوب؛بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے طور ریلی نکالی گئی

62

ژوب،05فروری(اے پی پی) :  بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے طور ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر میں جاری بھارتی بربریت نامنظور، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

 ریلی میں  بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔