کشمیرمیں  بھارتی فوج کی بربریت اور ناجائز قبضہ کوطاقت کے زور پر ہی ختم کرایا جاسکتا ہے: مولانا عبدالوحید قریشی

55

میرپورخاص ،05 فروری ( اے پی پی ): ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ مولانا عبدالوحید قریشی نے  کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا کی طاقتورفوج پاکستان کی ہے ،قوم متحد ہے ، کشمیر   میں  بھارتی فوج کی بربریت اور ناجائز قبضہ کو   طاقت کے زور پر ہی ختم کرایا جاسکتا ہے۔

جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑی یکجہتی کشمیر  ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان, کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

ریلی سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص راشد آرائیں لالہ نور محمد رفیق چوہان اور حافظ سلمان خالد نے بھی خطاب کیا یکجہتی کشمیر ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔