ہم پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ مقامی کاشتکار ہماری ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں: آسٹریلین ہائی کمشنر

70

ملتان 23 فروری (اے پی پی )؛ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا  نے سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل آسٹریلین اسلام آباد (Mis Lavren Waugh) ورکنٹری منیجر اینڈ آسٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر (ACIAR) ڈاکٹر منور رضا کاظمی کے ہمراہ دورہ کیا دورہ کا مقصد پاکستان میں آسٹریلیا کے تعاون سے شروع کئے گئے آسٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر (ACIAR) پروگرام کے جاری تحقیقاتی پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ہے زرعی یونیورسٹی (ACIAR) کے تعاون سے دالوں کی پیداوار کو بڑھانے اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جب کہ اس کے علاوہ زرعی جامعہ (ACIAR) کے تعاون سے پاکستان میں سیم اور کلر زدہ زمین کو قابل کاشت بنانے کے لیے بھی کام جلد شروع کررہی ہے زرعی جامعہ کے سائنس دانوں نے ملک میں دالوں کی کاشت کو بڑھانے کے لیے ہیڈ محمدوالا اور رنگ پور مظفرگڑھ میں تجرباتی فارم بنائے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں مستقبل میں دالوں کی کاشت کو مزید بڑھایا جا رہا ہے جبکہ سیم اورکلر زدہ زمین کو قابل کاشت بنانے کے لیے زرعی جامعہ (ACIAR) ملکر عنقریب کام شروع کررہی ہے اس حوالے سے زرعی جامعہ کو ٹیم نے جلالپور پیروالا اور مظفرگڑھ کی کلر اٹھی زمین کو منتخب کرلیا ہےجہاں عنقریب تجربات شروع کر دیئے جائیں گے

آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا(DR GEOFFERY SHAW) نے زرعی جامعہ میں آمد کے موقع پر کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں دونوں ملک کافی عرصہ سے مل کر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ مقامی کاشتکار ہماری ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آسٹریلیا ترقی یافتہ ملک ہے اور ہمارے لیے رول ماڈل ہے آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو ہم اپنے ملک میں عام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی جامعہ کوشش کررہی ہے کہ یہاں کے کسان پرانے طریقہ کاشت کاری چھوڑ کر جدید طریقہ کاشتکار ی اپنائیں اور ملٹی پل فصلیں کاشت کریں کنٹری منیجر (ACIAR) ڈاکٹر منور رضا کاظمی نے کہا کہ ACIAR ملک کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ہم کسانوں کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے پچھلے سال سنٹیو مال اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی دالوں کی نمائش کو سرایا آسٹریلین ہائی کمشنر نے زرعی جامعہ میں آمد پر پودا بھی لگایا اور ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی ایم این ایس کا وزٹ بھی کرایا اور آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو ملتان کی ثقافتی بلیو پوٹری کا تحفہ بھی دیا اس موقع پر ڈاکٹر شفقت ڈاکٹر زولفقار علی ڈاکٹر عرفان ڈاکٹر تنویر الحق ڈاکٹر عمر فاروق ڈاکٹر اشفاق چھٹہ ڈاکٹر حمیر وقاص سمیت دیگر موجود تھے۔